• news

ایران کے نظر بند رہنما موسوی کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل


تہران (این این آئی)ایران میں گھر میں نظر بند گرین موومنٹ کے رہنما میر حسین موسوی کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں تہران کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے چند روز قبل ان کی نظر بندی کی شرائط سخت کردی تھیں۔ وہ کئی سالوں سے نظر بندی کا سامنا کر رہے ہیں۔باخبر ذرائع نے تصدیق کی کہ کورونا انفیکشن ہونے کے بعد سے میر حسین موسوی کی صحت خراب ہے۔موسوی انفلوئنزا اور بخار میں مبتلا ہیں اور انہیں تہران کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ایرانی حکام نے گزشتہ ہفتے ہی معروف حکومت مخالف شخص پر اس کے گھر کی جیل میں اچانک مزید پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ میر حسین موسوی نے عوامی مظاہروں کی حمایت میں بیانات دیے تھے۔ ستمبر 2022 سے ایران میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے۔ موسوی نے مطالبہ کیا تھا کہ ریفرنڈم کرا کر ایرانی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے کہ وہ موجودہ نظام حکومت کے برقرار رہنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کر سکیں۔
ایرانی رہنما طبیعت خراب

ای پیپر-دی نیشن