• news

کرئونا 45نئے کیس مثبت شرح 0.98فیصد 9مریضوں کی حالت تشویشناک


اسلام آباد  (اے پی پی) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 45نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں  سے 09مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔اتوار کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار 575  کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 45افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں  کورونا ٹیسٹ کی  مثبت شرح 0.98  فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے جبکہ 09مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر کے  مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے لاہور میں 1066 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی  شرح 2.25 فیصد رہی۔ اسی طرح راولپنڈی میں 346 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے4ٹیسٹ مثبت آئے، وہاں پر شرح 1.16  فیصد رہی  جبکہ  جہلم میں 228  ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.44 فیصد رہی ۔
کرونا 

ای پیپر-دی نیشن