• news

 حکومت میں اداروں کی مداخلت اب کوئی راز کی بات نہیں، خورشید شاہ 


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے گذشتہ دور حکومت سے پہلے اور اس کے دور حکومت میں اداروں کی مداخلت اب کوئی راز کی بات نہیں ہے مگر اس مداخلت سے نہ صرف ملک کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے نقصان پہنچا بلکہ اداروں کی ساکھ بھی پامال ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھیں اور ایک بار پھر اداروں کا کاندھا استعمال کرنے کی روش سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے عمران خان عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئے تھے بلکہ انہیں اقتدار میں لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ کے بارے میں پوچھا جائے اور نہ ان سے ان کی حکومتی کارکردگی پر سوال کیا جائے اور وہ نت نئے سیاسی بیانیے بنا کر لوگوں کو ایک بار پھر ورغلانے میں کامیاب ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کیلئے عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل نے ملک کو عالمی تنہائی کا شکار کیا جس کا خمیازہ ہم آج بحثیت قوم بھگت رہے ہیں۔ 
خورشید شاہ 

ای پیپر-دی نیشن