• news

قائداعظم یونیورسٹی  کوئی  مافیا کراچی کی ترقی  روک نہیں سکتا، انکشافات سے بھرا خط لکھ رہا ہوں، گورنر سندھ 


کراچی(این این آئی)سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کوئی بھی مافیا کراچی کو ترقی سے روک نہیں سکتی، وفاقی اداروں کے نام انکشافات سے بھرا خط لکھ رہا ہوں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مقبولیت سے زیادہ قبولیت پر یقین رکھتا ہوں، ٹیم ورک کے نتیجے سے ہی کامیابی ملتی ہے۔علاوہ ازیں گورنر ہائوس میں سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ماضی میں گیمز سے محروم رہا۔گورنر سندھ نے کہا کہ بلدیہ عظمی کی جانب سے شہریوں کے لیے خوش گوار ماحول پیدا کیا گیا، بلدیہ کے ادارے ہی شہر کی ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنے ذمے کا کام پورا کرے، امید ہے کہ بلدیہ عظمی شہر کی رونقیں بحال کرے گی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اس وقت بے پناہ مسائل ہیں، بے روزگاری کا شہر میں سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
گورنر سندھ خط

ای پیپر-دی نیشن