• news

فیصل آباد پولیس کی پھرتیاں، 25 ہزار کی چوری اور مقدمہ دو پیکٹ سگریٹ کا درج


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پولیس نے ایک ماہ بعد اپنی مدعیت میں دو پیکٹ سگریٹ چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 106 ج ب کے رہائشی بشارت کے جنرل سٹور سے ایک ماہ قبل نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر پچیس ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کر لیا۔بارہ ہزار روپے کے سگریٹ بھی تھے۔ متاثرہ دکاندار نے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر کال کر کے چوری کی اطلاع دی مگر پولیس موقع پر پہنچی۔ نہ ہی متاثرہ دکاندار کو قانونی کارروائی کے لیے درخواست دینے کا کہا، آئی جی پنجاب کے حکم پر  15 کی کالز پر مقدمات درج کرنے کے سلسلہ میں تھانہ چک جھمرہ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاطف نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے بشارت کی دکان میں ہونے والی چوری کی اصل واردات کو گول کرتے ہوئے اپنی ہی مدعیت میں سگریٹ کے دو پیکٹ چوری کا مقدمہ درج کر لیا اور مقدمہ کے اندراج سے مدعی کو لاعلم رکھا۔
دو پیکٹ چوری

ای پیپر-دی نیشن