فلپائن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گورنر سمیت 6 افراد ہلاک
منیلا (اے پی پی) فلپائن میں نامعلوم افراد نے حملے میں صوبائی گورنر سمیت 6 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ اے ایف پی کے مطابق دارالحکومت منیلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ وسطی صو بے نیگروس اورینٹل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے گورنر روئل ڈیگامو سمیت 6 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہ حملہ آور مقامی فورس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔ دوسری جانب گورنر کی بیوہ نے تصدیق کی کہ ان کے شوہر سمیت 6 افراد کو گولیاں لگیں ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گولیاں لگنے سے ان کی موت کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ فلپائن میں سیاست دانوں پر حملوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔
فلپائن فائرنگ