اسرائیلی طیارہ آگ لگنے سے گر کرتباہ،، خاتون سمیت دو افراد ہلاک
تل ابیب (این این آئی ) ایک چھوٹا اسرائیلی طیارہ نقب کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے تباہ ہونے سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ویڈیو میں نقب کے علاقے میں ایک ہائی وے پر طیارے کے ملبے کو آگ لگتے ہوئے دکھایا گیا ۔اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ ملک کے جنوب میں نقب میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔پولیس نے ایک بیان میں مزید کہا کہ طیارے میں ایک مرد اور ایک خاتون سوار تھے اور اس کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوا اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ٹینک میں ایندھن کی بڑی مقدار ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ طیارے میں سوار دو افراد فوری طور پر ہلاک ہوگئے۔طیارہ بئر السبع شہر کے شمال میں ایک روڈ جنکشن پر گر کر تباہ ہوا۔ ایمبولینس، فائر فائٹرز، فوج اور سیکیورٹی کے بڑے دستے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو مکمل طور پر بند کردیا ۔
اسرائیلی طیارہ حادثہ