• news

قصور میں عمران کو گرفتار کرنے کی کوششوں کے خلاف پی ٹی آئی کی ریلی


قصور (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی راہنما و امید وار صوبائی اسمبلی پی پی 177 قصور بیرسٹر شاہد مسعود خاں کی قیادت میں عمران خان کی گرفتاری کی کوششوں کے خلاف روشن بھیلہ سے کھڈیاں تک بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں ٹریکٹر وں اور گاڑیوں پر ہزاروں کارکن سوار تھے جنہوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے او ر کتبے اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر شاہد مسعود خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فسطائی حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کر ے اور عمران خان جیسے محب وطن لیڈر کو گرفتار کر کے ملک میں امن امان کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب اور خیبر پی کے میں تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں کلین سویپ کرے گی۔ اس موقع پر بیرسٹر شاہد مسعود خاں نے اعلان کیا کہ ریلی کی صورت میں قصور کے کار کن زمان پارک پہنچیں  گے اور عمران خان کی حفاظت کے لیے اپنی جان نچھاور کر دیں گے۔
قصور ریلی

ای پیپر-دی نیشن