بنگلہ دیش:روہنگیا مہاجرین گے کیمپس میں آتشزدگی بڑے پیمانے پر تباہی 12ہزار بے گھر
کاکس بازار (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے پناہ گزین کیمپس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد افرد بے گھر ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو میانمار کی سرحد کے ساتھ واقع بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار میں روہنگیا مہاجرین کے گنجان آباد کیمپس میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 2000 سے زائد کیمپس اور ان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے آنے پر مجبور ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی فائر سروس کے عہدیدار عماد الحق کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں اور نہ ہی آگ لگنے کی وجہ سامنے آ سکی ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارت دفاع کی گزشتہ ماہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2021ء سے دسمبر 2022ء کے درمیان روہنگیا کیمپوں میں آتشزدگی کے 222 واقعات ہوئے ہیں۔ مارچ 2021ء میں بستی کے ایک کیمپ میں آگ لگنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق اور تقریباً 50,000 بے گھر ہو گئے تھے۔
روہنگیا