• news

اتحاد تنظیمات مدارس کے وفد کی آیت اللہ علی عباسی سے ملاقات،اتحاد امت پرگفتگو


لاہور(خصوصی نامہ نگار) اتحاد تنظیمات مدارس کے نمائندہ وفد نے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے سربراہ آیت اللہ ڈاکٹر علی عباسی سے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں ملاقات کی۔ملاقات میں علمی تعاون اور اتحاد امت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وفدمیں وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری ، علامہ مرید حسین نقوی، رابطة المدارس الاسلامیہ کے سربراہ مولانا عبدالمالک، وفاق المدارس سلفیہ کے مدیر امتحانات مولانا حافظ اعجاز الحق مدنی ، وفاق المدارس العربیہ کے مولانا خرم یوسف اور دیگربھی شامل تھے۔ ملاقات میں المصطفیٰ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے پاکستان میں نمائندہ آیت اللہ محسن تہرانی اور مولانا انیس الحسنین خان بھی شامل تھے۔ مولانا محمد افضل حیدری نے اتحاد تنظیمات مدارس کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام دین اسلام سے محبت رکھتے ہیں۔ تمام اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضا موجودہے۔ حکومت کے ساتھ معاملات میں اتحاد تنظیمات مدارس نے اہم کردار ادا کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی عباسی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے قیام کے بعد حوزہ علمیہ قم کے شعبہ بین الاقوامی امور کے طور پر جامعہ المصطفیٰ العالمیہ قائم کی گئی جس میں غیر ایرانی طلبا زیر تعلیم ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن