عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے: پیر عبدالقدوس نقشبندی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام س پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی لاہور کے امیر قاری اعظم حسین ناظم اعلیٰ مولانا طیب عثمانی قاری واحد بخش سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ تمام اہل اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔مغرب اور یگر غیرمسلم قوتیں مسلمانوں کے دلوں سے محبت رسول کو نکالنے سازشیں کررہی ہیں لیکن ہمیشہ وہ ناکام رہیں۔تمام قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے امت مسلمہ نے ہمیشہ عملی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے۔