• news

این اے 132 :ترقیاتی کاموں کی آڑ میں کرپشن جاری


کاہنہ(نامہ نگار) این اے 132 میں جاری ترقیاتی کاموں کی آڑ میں پاک پی ڈبلیوں کے افسران نے ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر حکومت کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ محکمہ کے اعلی افسروں نے من پسند اور اپنے عزیزوں اقارب کو ٹینڈر دے کر کام شروع کروادئیے۔ تمام ترقیاتی کاموں میں نہ تو لیول کیا جا رہے اور نہ ہی سیورج لائن کا کوئی معیار ہے۔ ناقص منصوبہ بندی کے بغیر ترقیاتی کام عوام کیلئے وبال جان بن گے ہیں۔ یوسی 247 اور یوسی 248 شہزادہ میں گلی محلے سیورج کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ بعض پرائیویٹ سکیموں کو فائدہ پہنچانے کیلئے وہاں پر روڈ شروع کر دئیے گئے ہیں۔ پرانہ کاہنہ شہزادہ روڈ جو ہر وقت سیورج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے اس کو نظر انداز کر کے نہر کے کنارے روڈ کو شروع کر دیا گیا ہے۔ عوام کا کہنا تھا اس روڈ کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ وہ ایک سکیم کو فائدہ پہنچانے کیلئے روڈ بنایا جا رہا ہے ۔معززین کا کہنا تھا کہ بس اپنے ایم پی اے اور ایم این کو نوازنے کیلئے اور الیکشن کا خرچہ اکٹھا کرنے کیلئے یہ ترقیاتی کام کے نام پر کرپشن ہو رہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن