• news

قادیانیوں کوحساس عہدہ بٹھانا ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گلشن راوی کے زیراہتمام نگران پنجاب حکومت میں مبینہ قادیانی افسر کی اہم عہدے پر تعیناتی کے خلاف موڑ سمن آباد سے سول سیکرٹریٹ لاہو ر تک ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں عاشقان مصطفی نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم،مولانا عبدالعزیز، محمدابراہیم، حاجی سعیدالرحمن، مفتی انیس احمد مظاہری، مفتی خرم یوسف، مفتی محمد حمزہ، مولانا مفتی مختاراحمد، مولانا غلام مصطفی ہزاروی، انجینئر حافظ نعیم الدین شاکر نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومت کی طرح قادیانیت نوازی کو فروغ نہ دے۔ نگران پنجاب حکومت عاشقان مصطفی کے جذبات اور احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قادیانی کو عہدہ سے برطرف کرے۔ تحفظ ختم نبوت ناموس رسالت پر ہر صورت پہرہ دیتے رہیں گے۔ علماءنے نگران وزیراعلیٰ کو کہا کہ اقتدار سدا رہنے والا نہیں۔ اپنے اس مختصر اقتدار میں قادیانیوں کو نوازنا اور انہیں حساس عہدہ بٹھانا یہ ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔قادیانیوں کو اہم عہدہ پر بٹھانا آئین پاکستان اور اسلام کی روح کے منافی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن