• news

 کراچی: خواتین، بچوں سمیت 137 افغان قیدی جیل سے رہا


کراچی (این این آئی) صوبائی دارالحکومت کراچی کی مقامی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 137 افغان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔افغان وزارتِ اطلاعات کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں کو چمن کے راستے سے افغانستان پہنچایا جائے گا۔رہا ہونے والے قیدی کراچی میں امارتِ اسلامیہ کے قونصلیٹ جنرل مولوی سید عبدالجبار کی موجودگی میں 3 بسوں میں سوار ہو کر افغانستان روانہ ہوئے۔افغان وزارت اطلاعات نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں واقع افغان سفارت خانے نے کوششیں کی تھیں۔
افغان قیدی رہا

ای پیپر-دی نیشن