مسائل میں ڈوبے ملک پر مٹھی بھر اشرافیہ کا قبضہ ہے:علامہ شبیر قادری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما میاں علامہ شبیر قادری نے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل میں ڈوبے ملک پر مٹھی بھر اشرافیہ کا قبضہ ہے جنہیں پاکستان کی غریب عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ قوم کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں وسائل ختم ہو رہے ہیں۔ مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹتے جارہے ہیں۔نظام کی تبدیلی کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔