• news

لبرل، سیکولر پارٹیوں نے نئی نوجوان نسل کے ذہنوں کو یرغمال بنا لیا:علامہ ہشام الٰہی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے چیئرمین علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے کہا ایک پارٹی نے ملک میں انتشار اور فساد، انارکی کی فضاءقائم کی ہوئی ہے۔ لبرل، سیکولر پارٹیوں نے نئی نوجوان نسل کے ذہنوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔نئی نوجوان نسل بڑی تیزی سے ان لبرل، سیکولر سیاسی پارٹیوں کواپنا سب کچھ سمجھ بیٹھی ہے۔ علمائے کرام منبر و محراب سے نئی نوجوان نسل کی قرآن و حدیث کی تبلیغ ان کی مکمل ذہن سازی کریں۔ وطن عزیز کہنے کو اسلامی جمہو ریہ پاکستان ہے لیکن افسوس نہ یہاں اسلام ہے نہ جمہو ریت۔ عورت مارچ ملک میں بے حیائی کا ذریعہ ہے۔ لبرل، سیکولر موم بتی مافیابے حیائی اسلام نے عورتوں کو چار دیواری کے اندر رہ کرجو حقوق دئیے ہیں وہی پو رے کرنے چاہئیں نہ کہ گلیوں، بازاروں، محلوں، چوکوں میں ننگے سربے پردہ ہو کرباہر نکل آئیں۔ کچھ سیکولر اسلام د±شمن مہروں کا یہ خیال ہے ملک کو تباہی کی طرف راغب کرنے میں سیویلین حکومتوں کا ہاتھ ہے۔ درحقیقت ایسے لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ سب سے زیادہ ملک میں نقصان فوجی مارشلاو¿ں، ڈیکٹیڑوں،آمروں، جاگیردرانہ نظام کی بدولت ہواہے۔

ای پیپر-دی نیشن