ٹریفک حادثہ دلہن جاں بحق دلہے سمیت 3افراد زخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں جواں ساں نئی نویلی دلہن جاں بحق جبکہ اس کے شوہر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی ۔رکشہ سوار نئی نویلی دولہن عائشہ بنیب جان بحق جبکہ اس کا شوہر اور ایک مسافر زخمی ہوگیا ہے جن کو طبی امداد کیلئے سپتال داخل کرا دیا گیا حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔فیکٹری ایریا پولیس نے ٹریکٹر قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کرلیا۔