فیروزوالہ:ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں،شہری2کروڑ نقدی سے محروم
فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی، راہزنی اور سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوو¿ں کی لوٹ مار ،ڈاکوو¿ں نے دو تاجروں سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا ۔ڈاکو دو کروڑ روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔موٹروے کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوو¿ں نے فیصل آباد کے تاجر کی گاڑی روک کر لوٹ لیا ۔تاجر سعید احمد اور اس کے ساتھی سے 60 لاکھ روپے کی رقم اور چیک چھین کر لے گئے ۔کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوو¿ں نے دن دیہاڑے بلڈنگ مٹیریل سٹور کے اندر داخل ہو کر مالک ارشد علی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر ساڑھے تین لاکھ روپے رقم اور موبائل چھین لی۔جی ٹی روڈ کی آبادی کالا شاہ کاکو کے قریب چوروں نے زرعی فارم میں داخل ہو کر 80 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے۔رچنا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکو نے کمپنی کے سیلز مین کو روک کر لوٹ لیا ،اس سے آٹھ لاکھ روپے کی رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے ۔سگیاں چوک کے قریب چوروں نے ایک گودام میں داخل ہوکر 30 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔
مقدمات درج کر لئے گئے۔