فیروزوالہ،دو گروپوں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ ،نوجوان قتل
فیروزوالہ( نامہ نگار) دریائے راوی کے کنارے واقع گاو¿ں تلوارہ پار میں پرانی دشمنی کی بنا پر گروپوں کے دوران آزادانہ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان راہگیر محمد عثمان ہلاک ہو گیا ۔ملزمان فرار ہوگئے ۔اکبر ڈوگر اور رانا خرم شہزاد کے درمیان سابقہ دشمنی چلی تھی،دونوں فریقوں کا آپس میں آمنا سامنا ہو جانے پر دونوں گروپوں نے آزادانہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اکبر ڈوگر گروپ کی فائرنگ کے باعث قریبی سکول کے قریب کھڑا زمیندار نوجوان عثمان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیےسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گیا فیروزوالا پولیس نے مقتول کے بہنوئی ظہیر بشیر کی رپورٹ پر اکبر ڈوگر اور عادل ڈوگر وغیرہ کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دی۔