• news

ایڈووکیٹ میاں داؤد نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف نئی درخواست سپریم جوڈیشل کونسل بھجوا دی 


اسلام آباد؍ لاہور (خصوصی رپورٹر+ سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں نئی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں چیف جسٹس سے جسٹس نقوی کے خلاف ریفرنس کی فوری سماعت اور عدالتی امور واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میاں دائود ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی ہے.۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التوا ہے جبکہ پورے ملک سے ان کے خلاف احتساب کیلئے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن