• news

بجلی 3.39 روپے یونٹ مہنگی ، یکم مارچ سے وصولی ، نیپرا نے منظوری دیدی 


اسلام آباد (اسلام آباد+نوائے وقت رپورٹ) بجلی 3.39 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسیفی یونٹ اضافی سر چارج عائد کرنے کی منظوری دے دی، سر چارج کا اطلاق کے الیکڑک کے صارفین پر بھی ہو گا۔ وصولی یکم مارچ سے ہو گی۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرچارج صارفین سیمارچ تا جون 2023ء تک وصول کیا جائے گا۔ اضافے کے بعد مجموعی سر چارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا، اس وقت صارفین 43 پیسے فی یونٹ سرچارج  ادا کر رہے ہیں۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج ایک روپے 43 پیسے رہ جائے گا۔ اضافی سرچارج کی مد میں مارچ سیجون تک صارفین سے75 ارب روپے کی وصولی ہوگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی سر چارج کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ لائف لائن صارفین اضافی سرچارج سے مستثنیٰ ہوں گے۔ چھ ماہ تک 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ تین سو سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے 82 پیسے مہنگی کر گئی۔ کمرشل صارفین بھی آئندہ سال جون تک 3 روپے 82 پیسے ادا کریں گے۔ زرعی صارفین ایک روپے 43 پیسے سے 3 روپے 82 پیسے ادا کریں گے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن