• news

روس کو اپریل میں تیل خریداری کا پہلا آرڈر دیں گے: مصدق ملک 


اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری کیلئے معاملات جلد طے پا جائیں گے۔ ٹرانسپورٹیشن اور شپمنٹ پر بات ہو رہی ہے۔ اپریل میں روس سے تیل خریدنے کا  پہلا آرڈر دے دیا جائے گا جس کے بعد تسلسل سے پاکستان کو سستا تیل ملتا رہے گا۔ پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلوصارفین کیلئے کھانا بنانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔  وزیر مملکت نے کہا کہ ملک کا قانون  امیر، غریب سب کیلئے برابر ہونا چاہیئے۔ نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹایا گیا۔ مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے دعوے میں بھی دہرا معیار رکھتے ہیں۔ وہ  دوسروں کے بچوں کو جیل بھرنے کیلئے راغب کرتے ہیں، جبکہ خود گرفتاری سے ڈرتے ہیں۔ عمران خان نے سکولوں اور ہسپتالوں کیلئے مختص250 ملین ڈالر ملک ریاض کو دے  کر فرد واحد کو  نوازا  اور اس کے بدلے میں 450 کنال زمین  حاصل کی۔ عمران خان ملک میں جمہوریت کے لئے  بات کرے  ناکہ اپنے لئے اور  ملک میں غربت  کو ختم کرنے کے لئے ہمارے ساتھ بیٹھے۔
مصدق ملک 

ای پیپر-دی نیشن