• news

ڈیرہ بگٹی میں ملزموں کی گھر میں گھس  کر فائرنگ ، 2 خواتین ہلاک


ڈیرہ بگٹی(این این آئی) کچی کینال میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال شاخ نمبر 3 میں پیش آیا جہاں مسلح افراد گھر میں گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دونوں خواتین جاں بحق ہوگئیں۔لیویز حکام نے بتایا کہ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ڈیرہ بگٹی فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن