امریکہ میں طوفان اور آندھی چلنے سے 10افراد ہلاک
نیو یارک(آئی این پی)امریکہ کی متعدد ریاستوں میں سمندری طوفان اور ویز آندھی کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہو گئے ،ریاست الاباما میں تیز ہوا کے ساتھ جڑوں سے اکھڑنے والے درختوں کی وجہ سے 3افراد ہلاک ہوئے،ریاست میسی سیپی میں گاڑی پر درخت گرنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ ریاست آرکنساس میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ کر ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ ریاست ٹینیسی میں بھی درخت گرنے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کنٹکی میں 3افراد ہلاک ہوئے۔
امریکہ طوفان 10ہلاک