مظفر گڑھ میں بچی زیادتی کے بعد قتل‘ 2 ملزم گرفتار: وزیراعلیٰ کا نوٹس
ڈیرہ غازی خان‘ لاہور (بیورو رپورٹ + این این آئی) مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کی حدود میں زیادتی کے بعد بچی قتل کر دی گئی۔ مقدمہ درج کر کے 2 ملزم پکڑ لئے گئے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کی حدود میں زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ہدایت کی ہے کہ گرفتار ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی اور بچی کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ملزمان نے گھنائونے جرم کا ارتکاب کیا، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ محسن نقوی نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پیر محل میں اوباش نے طالب علم کو نشانہ بنا دیا۔
زیادتی قتل