• news

مریم نواز، اعظم تارڑ کیخلاف توہین عدالت درخواستیں ہائیکورٹ نے خارج کر دیں 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز اور اعظم نذیر تارڑ کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پر الزام لگایا، عدالتی فیصلوں پر تنقید کی جا سکتی ہے مگر ججوں کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی نجی ٹی وی کے پروگرام میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف بات کی۔ 
 درخواستیں خارج

ای پیپر-دی نیشن