تقرر و تبادلے، زمان وٹو سے اضافی چارج واپس، عمر چٹھہ کو مل گیا
لاہور (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر وتبادلے کر دیے۔ سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹو سے کین کمشنر پنجاب کا اضافی چارج واپس لے کر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن زراعت عمر شیر چٹھہ کو کین کمشنر پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کلچر انفارمیشن اینڈ کلچر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ تقرری کے منتظر ملک بھلہ کو گریڈ 21میں ترقی اور چئیر مین سی ایم انسپکشن ٹیم تعینات کر دیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے امیر احمد خان کوعہدے سے ہٹاکر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ،کمشنر لاہور ڈویزن علی رندھاواکو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج ،سیکرٹری ایگریکلچر واصف خورشید کو سیکرٹری ایریگیشن کا اضافی چارج دے دیاگیا ۔نامہ نگار کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 6 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق شاکر حسین داوڑ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن ایس پی یو پنجاب، عمران کشور کو ایس ایس پی انٹرنل اکاوئنٹیبلٹی برانچ سی سی پی او لاہور افس،رانا شعیب محمود کو ایس ایس پی وی آئی پی سکیورٹی، محمد فرقان بلال کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو پنجاب، سید علی کو اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی پی او افس اور محمد عثمان طارق کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ تعینات کیا ہے ۔
تبادلے