سندھ میں 3.9 شدت زلزلے کے جھٹکے
کراچی(آئی این پی ) دیہی سندھ کے علاقے نینگ شریف کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ ہوئی جس کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز منچھر جھیل کے جنوب سے 22کلو میٹر کی دوری پر تھا۔ زلزلہ پیر کی صبح 6بجکر 2منٹ پر ریکارڈ ہوا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سندھ زلزلہ