• news

جسٹس شاہد وحید کی  لا افسروں کی برطرفی کیخلاف اپیلیں سننے سے معذرت 


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے پنجاب کے لا افسران کی برطرفی کے خلاف اپیلیں سننے سے معذرت کر لی، جسٹس شاہد وحید کی معذرت کے بعد مقدمہ کسی اور بنچ میں مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔  لا افسران کی اپیلوں پر سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر تھی ۔نگران پنجاب حکومت نے سابق ایڈووکیٹ جنرل سمیت انکی ٹیم کے ارکان کو برطرف کر دیا تھا۔
معذرت 

ای پیپر-دی نیشن