• news

سرکاری املاک کا نقصان، مریم نواز، سٹی صدر گوجرانوالہ سمیت اہم رہنما آج سیشن کورٹ طلب 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عدالت نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سٹی صدر سمیت رہنمائو ںکو آج طلب کر لیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن پر طلبی نوٹس جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا محمد اعظم کی عدالت میں امیر جماعت اسلامی پی پی 63فرقان عزیز بٹ نے اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دو مارچ کو غلام حسین پارک سے آہنی گیٹ، جھولے اور درخت کاٹ کر چوری کر لئے گئے ہیں، جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے جس سے حکومتی خزانہ کو نقصان پہنچا ہے۔ درخواست گزار کا الزام ہے کہ اس کے علم میں آیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ، سینئر نائب صدر سٹی شعیب بٹ، ن لیگ سوشل میڈیا پنجاب کے ہیڈ کاشف صابر خان اور ناصر کھوکھر نے اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں سے ملکر سرکاری املاک چوری اور تباہ وبرباد کی ہیں۔ 3مارچ کو اس پارک میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا جلسہ منعقد کرنا چاہتے تھے۔
مریم نواز طلب

ای پیپر-دی نیشن