عمران پر قاتلانہ حملہ کیس، ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ کیس میں ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزہ توسیع، جبکہ ملزم مدثر کی درخواست ضمانت پر سماعت 8مارچ کیلئے ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے سخت حفاظتی پہرہ میں مقدمہ کے مرکزی ملزم نوید سمیت چار ملزمان کو پیش کیا اس دوران فاضل جج نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزہ توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت 20مارچ تک اور کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے سٹی انفارمیشن سیکرٹری مدثر نذیر کی درخواست ضمانت پر سماعت 8مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔
ریمانڈ توسیع