• news

اسرائیل نے مغربی کنارے اور غزہ کے ساتھ  سرحدی گزرگاہیں دو دن کے لیے بند کر دیں


تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی اخبار نے فوج کے حوالے سے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں کی بندش کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ گذرگاہیں پیر اور بدھ کی نصف شب یہودیوں کے مذہبی تہوار کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گی۔فوج نے کہا کہ یہ بندش پیر کی شام 5 بجے شروع ہوئی ہے اور بدھ کی آدھی رات تک جاری رہے گی، لیکن اس میں یہ بات نوٹ کرنے والی ہے کہ فلسطینیوں کے لیے سرحدی گزرگاہوں کو کھولنا صورتحال کے جائزے سے مشروط ہے۔حکام نے مزید کہا کہ بندش کے فیصلے سے انسانی بنیادوں پر اور دیگر ہنگامی صورت حال کے کیسز کو شامل نہیں کیا گیا۔ کسی ہنگامی اورانسانی کیس کی صورت میں گذرگاہوں کو کھولا جا سکتا ہے، تاہم ایسی کسی بھی صورت میں وزارت دفاع کے رابطہ کار کی منظوری درکار ہے۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم نیاتوار کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی علاقوں میں امن بحال کرنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسرائیلی سرحد بند

ای پیپر-دی نیشن