حجاب اتارنا اقدار سے دشمنی، خواتین کو سزا ملے گی: ایرانی عدالت
تہران (نیٹ نیوز) ایران میں خواتین کو لباس کے معاملے پر شرعی قوانین کی خلاف ورزی پر سزا ملے گی۔ ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ خواتین کا حجاب اتارنا اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی اقدار سے دشمنی کو ظاہر کرنا ہے۔ خواتین کو لباس کے معاملے پر شرعی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سزا ملے گی۔ امن عامہ کو نقصان پہنچانے والوں سے نمٹنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کریں گے۔ دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔
ایرانی عدالت