اوپن مارکیٹ میں ڈالر ساڑھے تین، سونا 2000 روپے تولہ سستا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہو کر 277.92 روپے رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3.50 روپے کم ہوا اور ایک ڈالر 279 روپے کا رہا۔ دوسری جانب آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کمی ہوئی ہے۔ 2000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 98 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1715 روپے کم ہو کر 169753 روپے پر آ گیا ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 1849 ڈالر فی اونس ہے۔
ڈالر سونا