• news

انتخابات: سنگل بنچ کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمشن کی انٹرا کورٹ اپیل نمٹا دی گئی 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کرانے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمشن کی انٹراکورٹ اپیل سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا دس کی روشنی میں نمٹا دی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اپیلوں کو نمٹا دیتے ہیں جس پر الیکشن کمشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجھے اپیلوں کو نمٹانے پر اعتراض ہے۔ عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمشن انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتا۔ میں نے اسی بات کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی  جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل  بنچ نے سماعت کی۔ انٹرا کورٹ اپیلوں میں الیکشن کمشن نے تحریک انصاف اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا گیا۔ اپیل میں کہا گیا کہ سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ہے۔ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل نہیں کی ہے۔ اس لئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے ہیں۔ قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمشن کا اختیار نہیں ہے۔ الیکشن کمشن کو الیکشن کی تاریخ کا کہنا آئین اور الیکشن ایکٹ کے خلاف ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
انٹرا کورٹ اپیل

ای پیپر-دی نیشن