• news

امریکی بندرگاہوں میں دیوہیکل چینی کرینیں جاسوسی کے ٹولز ہیں: پینٹاگون


واشنگٹن (اے پی پی) امریکا  کی قومی سلامتی کے حکام اور پینٹاگون نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملک بھر کی امریکی بندرگاہوں پر کام کرنے والی چینی ساختہ دیو ہیکل کرینیں چین کے لیے ایک ممکنہ جاسوسی ٹول بن سکتی ہیں۔ سعودی  خبررساں ادارے  نے امریکی خبررساں ادارے وال سٹریٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں امریکی فوجی کارروائیوں میں مدد کے لیے ملک کے اندر یا باہر بھیجے جانے والے سامان کے بارے میں معلومات کو چرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہ2021 ء میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے زیڈ پی ایم سی کی کرینوں کو بالٹی مور کی بندرگاہ پر لے جانے والے کارگو جہاز کی تلاشی لی اور ان میں سے کچھ لوگوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس اکٹھا کرنے والا سامان جہاز میں ملا۔
 پینٹاگون

ای پیپر-دی نیشن