• news

بارہمولہ میں لوگوں نے احتجاج کے دوران ہائی وے بلاک کر دیا 3 کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں مارنے پر فوجی افسر کو عمر قید 


سرینگر (این این آئی + کے پی ٹئی) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ مودی حکومت کے یکے بعد دیگرے کشمیردشمن اقدامات کے خلاف ضلع باہمولہ کے علاقوں پٹن اور خانپورہ میں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اورکئی گھنٹوں تک بارہمولہ سرینگر اور بارہمولہ-اوڑی ہائی وے کو بلاک کر دیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بارہمولہ کے علاقے خانپورہ میں لوگ جمع ہوگئے اور بارہمولہ اوڑی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا اور کئی گھنٹے تک سڑک بند کردی۔ مقبوضہ کشمیر میں تین کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں مارنے پرجنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل ہونے پر کیپٹن بھوپندر سنگھ کو عمرقید کی سزا سنادی گئی ہے۔ بھارتی فوج  کی  62 راشٹریہ رائفلز کے کیپٹن بھوپندر سنگھ نے 20لاکھ روپے کا انعام حاصل کرنے کیلئے تین بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو جولائی 2020 میں شوپیاں میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ بارہمولہ ضلع میں ایک فوجی افسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ کرنل او پی شرما نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد وہ فوری طور پر ایم آئی ہسپتال لے گئے جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ دوسری جانب مقبوضہ پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے۔ منکوٹ سیکٹر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں نائیک راجیو کمار زخمی ہو گیا۔ فوجی اہلکاروں کی گشت کے دوران بارودی سرنگ پھٹ گئی تھی۔ 
کشمیر 

ای پیپر-دی نیشن