وزیر آباد فائرنگ کیس، ہائیکورٹ کی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان وزیر آباد حملہ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے وکلاء کو درخواستوں پر دلائل کیلئے 13 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کالعدم قرار دے۔ عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک جے آئی ٹی کو روکے۔
جے آئی ٹی