عوام کو بڑے پیمانے پر معیاری تفریح کے موقع فراہم کئے جا رہے ہیں:نازیہ جبیں
لاہور( کلچرل رپورٹر)الحمراء میں محکمہ اطلاعات وثقافت کی 7روزہ جشن بہاراں کی تقریبات جاری ہیں۔تقریبا ت کے دوسرے روز مشہور و معروف گلوکار اْستاد حامد علی خان نے پرفارم کیا۔موسم بہار کی رت میں دمکتے چمکتے چہرے کلاسیکل موسیقی سے شاداب تھے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء تمام موسموں کا اپنا انداز اور انفرادیت ہے،بہار کے رنگ،خوشبو دوبالالی کرتی ہے۔ نازیہ جبیں جشن بہاراں میں عوام کو بڑے پیمانے پر معیاری تفریح کے موقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔نازیہ جبیں محکمہ اطلاعات وثقافت حکومت کے جشن بہاراں کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ نازیہ جبیں حامد علی خان کی گائیکی نے محفل کو چار چاند لگا دیئے،لوگ حامد علی خان کو سن کو جھومتے رہے۔محبتوں کی زبان عام کر رہے ہے، معاشرے سے تناؤ کی فضا کو کم کر کے بھائی چارہ کی فضا پروان چڑھا رہے ہیں۔ نازیہ جبیں محفل غزل میں ڈی جی پلاک بینش فاطمہ، نامور لکھاری صوفیہ بیدار، نامور آرٹسٹ ذوالفقار علی زلفی و عوام کی بڑی تعداد کی شرکت جشن بہاراں کی تقریبا ت پورا ہفتہ جاری رہیں گی۔