فریال تالپور عورتوں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں:نرگس فیض
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے 8مارچ عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورتوں کو ایک بھرپور عزت اور مقام ہمارے مذہب اسلام نے فراہم کیا ہے۔ ہمارے صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور صدر مملکت قانون پاس کروایا کہ وارثت میں عورتوں کو وہ حق دیا جائے گا جو کہ ہمارا اسلام انہیں دیتا ہے اور اس کی راہ میں جو بھی رکاوٹیں تھیں انہوں نے اس کا خاتمہ کروایا اور عورت کو بااختیار بنانے کے لیئے اس کو کام کرنے والی جگہوں پر بھی قانونی تحفظ فراہم کیا ۔