پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کی زیر صدارت اجلاس
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کی زیر صدارت پنجاب ایگزیکٹو کا اہم اجلاس آج پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کے علاوہ پنجاب کے صوبائی انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انہوں نے تمام ڈویژنل صدور کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ گزشتہ دنوں ہونے والی زوم میٹنگ کے پس منظر میں ڈسٹرکٹ صدور سے قومی و صوبائی حلقوں کے مضبوط امیدواروں سے متعلق ورکنگ پیپرز تیار کر کے مزکورہ اجلاس میں جمع کرائیں گے۔