بیرسٹر چودھری عدیل ماجد کی شادی کی تقریب
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رکن و کارکن چودھری ماجد لعل کے صاحبزادے بیرسٹر چودھری عدیل ماجد کی شادی خانہ آبادی ڈاکٹر علیزے کے ساتھ پی سی ہوٹل گرینڈ پال روم میں انجام قرار پائی۔ تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا‘ تقریب میں رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ دوستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بیرسٹر چودھری عدیل ماجد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔