لاہور ہائیکورٹ ،میڈیکل طالبہ کے کا اصل ریکارڈ پیش نہ کرنے پرریکارڈ طلب
لاہور( سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کی طالبہ کے حاصل کردہ نمبروں کا اصل ریکارڈ پیش نہ کرنے کیخلاف درخواست پر یو ایچ ایس سے درخواست گزار کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔جسٹس جواد حسن نے طالبہ زہرا زینب کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے رمشا رمضان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں 92 فیصد نمبر حاصل کئے یو ایچ ایس انتظامیہ نے درخواست گزار کے نمبر کم کردیے وائس چانسلر یو ایچ ایس نے حاصل کردہ نمبروں کا اصل ریکارڈ نہیں دکھایا عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کے امتحان کا ریکارڈ طلب کرے۔