• news

شاہ محمود قریشی‘ فواد چودھری‘ شبلی سمیت 60 کارکنوں کے خلاف مقدمہ


لاہور (خبر نگار+ نامہ نگار) تھانہ ریس کورس پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی سمیت 60 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ فتنہ و اشتعال انگیز تقاریر، دھمکیاں دینے، راستہ بند کرنے کے الزام میں سب انسپکٹر وسیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی نے50/60 کارکنوں کے ہمراہ زمان پارک کینال روڈ پر سڑک پر پریس کانفرنس کی۔ فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران فتنہ انگیزی اور اشتعال انگیز تقریر کی۔ انہوں نے عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا۔ انہوں نے کینال روڈ بلاک کر کے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ سیشن عدالت نے اشتعال انگیز پریس کانفرنس اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں درج مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض 20 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو تفتیشی رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن نے فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم وسیر نے شبلی فراز کی 20مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے شبلی فراز کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
شبلی فراز‘ ضمانت

ای پیپر-دی نیشن