• news

بلاول امریکہ پہنچ گئے‘ خواتین کے عالمی دن کی تقاریب سے خطاب کریں گے


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کی جانب سے منعقد کی جانے والی اہم تقریبات میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے اور 10 مارچ 2023ء کو اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔  اقوام متحدہ میں خواتین کی حیثیت کے لیے کمیشن کے 67ویں اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی  یومِ نسواں پر  پیغام میں کہا ہر شعبے میں خواتین کی مساوی اور بھرپور شراکت کے بغیر پاکستان کو امن، خوشحالی اور ترقی پسند سوچ کا گہوارہ بنانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ تعلیم و تربیت اور پیشہ وارانہ سیکٹرز کے ساتھ ساتھ سیاست اور اعلیٰ پالیسی ساز ادروں تک ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خواب تھا پاکستانی خواتین کو زندگی کی ہر شعبے میں برابری حاصل ہو اور ہم اس خواب کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
بلاول بھٹو 

ای پیپر-دی نیشن