• news

آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ رواں ہفتے ہونے کی توقع 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف کی طرف سے  جیسا کہ  توقع کی جا رہی ہے روان ہفتے کے دوران سٹاف لیول  معاہدہ کا اعلان ہو گیا تو آئی ایم ایف کے بورڈ کے سامنے پاکستان کا کیس مارچ کے آخری ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان قرض کی 1.3بلین ڈالر کی قسط لینے کے لئے تمام پیشگی  اقدامات کر چکا ہے۔ 30جون تک ملک کی  فنانسنگ کی ضروریات کو  پورا کرنے کے لئے  انتظام سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے قانون کے مطابق  سٹاف لیول ایگریمنٹ کے اعلان کے بعد  اسے  بورڈ کے ممبران کے درمیان سرکولیٹ کیا جاتا ہے جس کے لئے 14روز کی میعاد رکھی گئی ہے۔ اس میعاد کی تکیمل کے فوری بعد بورڈ کے دستیاب اجلاس میں کیس زیر غور آ جاتا ہے۔ اس لئے امکان ہے کہ یہ مارچ کے آ خری ہفتے میں کسی روز یا زیادہ سے زیادہ  اپریل کے  اوائل میں ہو گا۔
آئی ایم ایف

ای پیپر-دی نیشن