عمران کی تقاریر پر پابندی: رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار، ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا عائد اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے خلاف درخواست کی عمران خان کے وکیل احمد پنسوتہ نے بتایاکہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے پیمراء کا مصدقہ نوٹیفکیشن منسلک نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا ہے۔ کل سے انتخابی مہم شروع ہورہی ہے، پیمراء کا پابندی کا نوٹیفکیشن بلاجواز اور قانون سے ہٹ کر ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت دفتری اعتراض کو ختم کرتے ہوئے درخواست کی باضابطہ سماعت کرے۔ تاہم عدالت نے آفس اعتراض برقرار رکھتے ہوئے پٹیشن کے ہمراہ پیمرا کی پابندی کا مصدقہ نوٹیفکیشن اور حکمنامہ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
درخواست نمٹا دی