• news

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن روک دیا


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد، لاہور، پشاور اور بلوچستان کے بعد سندھ ہائیکورٹ سے بھی پی ٹی آئی کو ریلیف مل گیا۔ کراچی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن پر 25 مارچ تک حکم امتناع جاری کردیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیخلاف اور ضمنی انتخابات رکوانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان سے بھی ایسی ہی درخواستوں پر حکم امتناع مل چکا۔ عدالت نے 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے 25 مارچ تک حکم امتناعی جاری کردیا۔ درخواست تحریک انصاف کے 9 ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن