ملک بھر میں فرزندان اسلام نے شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی
لاہور+اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار/نامہ نگار/نمائندہ نوائے وقت) ملک بھر میں شبِ برآت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔یوں توشعبان المعظم کا سارا مہینہ برکت والا ہے کہا جاتا ہے اس رات سال بھر میں ہونے والے تمام امور کائنات، عروج و زوال ، کامیابی و ناکامی، رزق میں وسعت و تنگی موت و حیات اور کارخانہ قدرت کے دوسرے شعبہ جات کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور فرشتوں کواپنے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔اسی مناسبت سے عبادات اور مناجات کا سلسلہ رات بھر جاری رہا، جس میں اللہ تعالٰی کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی، آفات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، صحت و عافیت ،عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس کے علاوہ لوگوں نے اللہ کو پیارے ہوجانے والوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ بھی کیا۔
شب برات