• news

جوہر ٹائون دھماکہ کیس: 3مجرموں کو 5.5بار  سزائے موت


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ دھماکہ میں ملوث تین مجرموں کو 9، 9 بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وکلا کے ملزموں کے بیانات پر بحث مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔ مجرموں میں سمیع الحق‘ عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں۔ مجرموں کیخلاف مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے۔ پراسیکیوشن کے تمام گواہ شہادت قلمبند کرا چکے ہیں۔ مجرموں کے وکیل عادل چٹھہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کرا رکھا ہے۔ اس مقدمے میں 4 مجرموں کو پہلے ہی 9، 9 مرتبہ سزائے موت ہو چکی ہے۔
سزائے موت

ای پیپر-دی نیشن